Posts

امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

  ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے‘ ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انوارالحق کاکڑ کا پشاور میں دھماکے پر ردعمل نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق  پشاور  میں ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران  وزیراعظم  نے متعلقہ حکام کو دھماکے میں  زخمی  بچوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، دھماکے میں  زخمی  ہونے والے بچوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے  پاکستان  کے امن کو تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ خیال رہے کہ صوبہ  خیبرپختونخوا  کے دارالحکومت  پشاور  میں آج صبح ورسک روڈ پر نجی بینک ...

پی ٹی آئی کورکمیٹی کا ملک بھر میں پرامن سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانےکا فیصلہ

  پنجاب بھر میں ورکرز کنونشن کروانے کی منظوری، انتظامی افسران کے ذریعے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کو قبول نہیں کریں گے، اعلامیہ پی ٹی آئی کورکمیٹی پی ٹی آئی  کورکمیٹی نے ملک بھر میں پرامن سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانےکا فیصلہ کرلیا ہے، اعلامیہ میں کہا کہ  پنجاب  بھر میں ورکرز کنونشن کروانے کی منظوری، انتظامی افسران کے ذریعے  الیکشن  پر ڈاکہ ڈالنے کو قبول نہیں کریں گے۔ ایکس پر جاری  پاکستان تحریک انصاف  کی کورکمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں  پاکستان تحریک انصاف  کے بانی چیئرمین  عمران خان  کی نامزدگی کے بعد بلامقابلہ انتخاب پر نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت تمام ذمہ داران کو مبارکباد دی گئی۔ کورکمیٹی نے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ بانی چیئرمین  عمران خان  نے جماعت کے ایک قابل اور وفاشعار کارکن کو نامزد کرکے ملک میں دہائیوں سے جاری موروثی سیاست پر کاری ضرب لگائی ہے۔ کورکمیٹی پہلے ہی تاحیات چیئرمین کا منصب بانی چیئرمین ...

ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا، نواز شریف کو لندن سے یہاں لے آئے، عمران خان

  سائفر کیس کی بطور وزیر اعظم انکوائری کا آرڈر کیا، اس کیس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی  سابق  پی ٹی آئی  چیئرمین  عمران خان  نے کہا ہے کہ ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا،  نواز شریف  کو لندن سے یہاں لے آئے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی  عدالت  میں ہونے والی  سماعت  کے دوران  عمران خان  نے کہا کہ سائفر کیس کی بطور وزیر اعظم انکوائری کا آرڈر کیا، اس کیس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خصوصی  عدالت  کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی  سماعت  اڈیالہ  جیل  میں کی۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی  عدالت  میں پیش ہوئے جبکہ  عمران خان  اور  شاہ محمود قریشی  کے  وکلا  بھی  عدالت  میں پیش ہوئے۔ سابق  وزیراعظم  کی اہلیہ  بشریٰ بی بی،  بہنیں  علیمہ خان،  نورین خان اور عظمیٰ خان بھی کمرہ  عدالت  م...

انٹراپارٹی الیکشن قانون کے مطابق ہوئے ہیں بلے کا نشان ضرور ملے گا

  پی ٹی آئی کو الیکشن سے مائنس کرنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں، انٹراپارٹی الیکشن کرانے کیلئے مجبور کیا گیا، پہلے انٹراپارٹی الیکشن کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی کی گفتگو )  چیف الیکشن کمشنر  پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ انٹراپارٹی  الیکشن  قانون کے مطابق ہوئے بلے کا نشان ضرور ملے گا، ہمیں انٹراپارٹی  الیکشن  کرانے کیلئے مجبور کیا گیا، ایک  پی ٹی آئی  کو  الیکشن  سے مائنس کرنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں،  الیکشن کمیشن  کے فیصلے کو  سپریم کورٹ  میں چیلنج بھی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا انٹراپارٹی  الیکشن  8جون 2022 کو ہوا اور 23 نومبر 2023 کو  الیکشن کمیشن  نے اس پر معمولی سی بات پر اعتراض لگایا اور کالعدم کردیا اور ہدایت کی 20 دنوں میں دوبارہ انٹراپارٹی  الیکشن  کرائیں ۔پی ٹی آئی  واحد جماعت ہے جو ہمیشہ انٹراپارٹی  الیکشن  کراتی آرہی ہے، آئین اور ...