امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے‘ ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انوارالحق کاکڑ کا پشاور میں دھماکے پر ردعمل نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دھماکے میں زخمی بچوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج صبح ورسک روڈ پر نجی بینک ...