چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے

 

انٹراپارٹی الیکشن میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا، عمران خان نے کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا ہے، نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے، ذرائع

عمران خان کے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے دعویٰ کی بھی تردید، امیدواروں سمیت تمام اہم معاملات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا ردعمل


ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے، دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔ جیو نیو زکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن جمعے کو ہوں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بلامقابلہ رہیں گے ،جبکہ باقی عہدوں پر انتخاب کرائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا ہے، توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹراپارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا، نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود چیئرمین پی ٹی آئی عمرا خان کریں گے۔ہے

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے عمران خان کی مشاورت سے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعہ کو کرائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بلامقابلہ چئیرمین رہیں گے جب کہ پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ بعدازاں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 13جون 2021 سے التواء کا شکار تھے اور 8 جون 2022 کو پی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں تبدیلی کرنے کے بعد 10جون2022 کو انٹراپارٹی الیکشن کرایااورمنتخب ممبران کی لسٹ (سرٹیفیکیٹ) الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جس کے بعد پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرجمال انصاری نے کمیشن کوبتایا تھا کہ ہم نے آئین میں تبدیلی کی ہے اور پارٹی آئین کمیشن میں جمع کروایا تاہم بعد میں پارٹی کے وکیل بیرسٹرگوہرنے الیکشن کمیشن۔

کو بتایا کہ ہم نے پارٹی آئین میں ترامیم واپس لے لی ہے اورسرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروایا جس پرکمیشن نے 13ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے انٹڑا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 20روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا۔



Comments

Popular posts from this blog

حکومت کا پٹرول سستا نہ کرنے کا فیصلہ