پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا پٹرول سستا نہ کرنے کا فیصلہ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پٹرول سستا کرنے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی۔ نگران وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ یکم دسمبر سے ڈیزل 7 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 52 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 82 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ یوں پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے مقرر کر دی گئی۔ نگران وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق...
Comments
Post a Comment